نیوکلیئر میڈیسن

صفراء کا اسکین: اپنے اپائنٹمنٹ سے قبل 4 گھنٹوں تک کچھ نہ کھائیں پیئیں۔ 

ہڈی کا اسکین: آپ کو ایک انجیکشن دیا جائے گا۔ انجیکشن کے بعد، آپ اپنے اگلے اپائنٹمٹ کے وقت تک آزاد ہوں گے۔ آپ کو 3-4 گلاس سیال پینے اور اسے خارج کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ آپ دوسرے اپائنٹمنٹ والے وقت پر تصویریں لینے کے لیے واپس آئیں گے۔ ابتدائی انجیکشن: 20 منٹ | بعد میں تصویریں لی جائیں گی: 2 گھنٹے

برین پرفیوزن امیجنگ: اپنے ٹیسٹ والے دن کے دوران کیفین یا الکحل نہ پیئیں۔ 

گیلیم اسکین: آپ کو گیلیم کا انجیکشن موصول ہوگا، جس میں تابکار مادے کی تھوڑی سی اور محفوظ مقدار ہوتی ہے۔ انجیکشن کے بعد، آپ اپنے اگلے اپائنٹمٹ کے وقت تک کے لیے، جو 6 سے 48 گھنٹے بعد ہوگا، جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔ واپسی پر، یہ پتہ لگانے کے لیے اسکینر کے ذریعہ تصویریں لی جائیں گی کہ آپ کے جسم میں ریڈیو ٹریسر کہاں پر جمع ہوا ہے۔ 

گردے کے اسکینز:

  • گردے کے فعل کا اسکین: اپنے اپائنٹمنٹ سے 1 گھنٹے قبل 2 کپ پانی پیئیں۔ اپنی بلڈ پریشر کی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ 
  • رینل کیپٹروپرِل اسکین: اپنے ٹیسٹ سے 1 گھنٹے قبل سے کچھ نہ کھائیں۔ مہربانی کرکے 4 گلاس سیال پیئیں (پانی/رس – اپنے ٹیسٹ سے 4 گھنٹے قبل سے ہر گھنٹے پر 1 گلاس)۔ آپ پیشاب کرسکتے ہیں۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ بُکنگ کے وقت، مریضوں کو اے سی ای انہیبیٹرز، پیشاب آور، اور دیگر ہائپرٹینشن مخالف دواؤں کو روکنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔

تھائرائیڈ اپ ٹیک اور اسکین: تھائرائیڈ کی دوائیں (جیسے ایلٹروکسین، سینتھرائیڈ، تھائراکسین) یا آیوڈین والی غذائیں(جیسے کہ کیلپ یا بحری کائی) ٹیسٹ کے نتائج کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اگر آپ تھائرائیڈ کی کوئی دوا لے رہے ہیں تو مہربانی کرکے بُکنگ کے وقت سٹاف کو بتادیں۔ اپنے معالج سے تھائرائیڈ کی دواؤں یا تکملات کو روکنے کے بارے میں معلوم کرلیں (آپ کے ٹیسٹ سے 3 ہفتے قبل روک دیا جانا چاہیے)۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔

تھائرائیڈ اپ ٹیک اور اسکین 2 دنوں تک کیا جاتا ہے:

  • دن 1: ایک کیپسول کھانے کے بعد پیمائش کی جاتی ہے (1گھنٹے تک)۔
  • دن 2: 24 گھنٹے اپ ٹیک کی پیمائش، اس کے بعد ایک انجیکشن اور پھر تصویر کشی (1گھنٹہ)۔

الٹراساؤنڈ

پیٹ: اپائنٹمنٹ سے 8 گھنٹے قبل سے کچھ نہ کھائیں پیئیں (تمباکو یا چیونگم)۔

پیٹ/پیڑو: اپنے اپائنٹمنٹ سے 8 گھنٹے قبل سے کچھ نہ کھائیں پیئیں۔ البتہ، آپ کو اپنے اپائنٹمنٹ سے 1 گھنٹے قبل پورے 34 اونس (یا 1 لیٹر) پانی پینا ہے۔ جانچ سے قبل پیشاب نہ کریں۔

آبسٹیٹریکس/پیڑو: آپ کو اپنے اپائنٹمنٹ سے 1 گھنٹے قبل پورے 34 اونس (یا 1 لیٹر) پانی پینا ہے۔ جانچ سے قبل پیشاب نہ کریں۔

پروسٹیٹ (بذریعہ مقعد): جانچ سے 2 گھنٹے قبل فلیٹ انیما کا استعمال کریں (اس کا کِٹ آپ اپنی فارمیسی سے خرید سکتے ہیں)۔  اپنے اپائنٹمنٹ سے 1 گھنٹے قبل پورے 34 اونس (یا 1 لیٹر) پانی پینا ضروری ہے۔

دیگر: درج ذیل جانچوں کے لیے کسی تیاری کی ضرورت نہیں ہے: تھائرائیڈ، چھاتی، صفن، ایکسٹریمیٹی اور واسکیولر الٹراساؤنڈ۔

ہڈی کی معدنی کثافت

اپنی جانچ سے 24 گھنٹے قبل سے کیلشیم/وٹامن کے تکملات نہ لیں۔ اگر گزشتہ 2 ہفتوں کے اندر آپ کو نیوکلیئر دوا والی ڈائی کا انجیکشن دیا گیا ہو یا بیریم مطالعہ کیا گیا ہو، تو مہربانی کرکے اپنے BMD ٹیسٹ کے لیے دوسرا وقت لیں۔ مریضوں سے بغیر زِپ یا بغیر دھاتی منسلکات والے لباس پہننے کو کہا جاتا ہے۔

میموگرافی

اپنے اپائنٹمنٹ کے دوران ڈیوڈرنٹ، پاؤڈر اور خوشبو نہ لگائیں۔ اسکرٹ یا سلیکس کے ساتھ علیحدہ بلاؤز پہنیں۔

نیوکلیئر ریڈیولوجی

  1. کچھ نہ لیں۔

  1. اپنے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیفین والی سبھی چیزیں چھوڑ دیں۔ اس میں سبھی چائے، کافی، بغیر کیفین والی چائے/کافی، پوپ، چاکلیٹ، ٹیلینول 2 اور 3 اور/ یا کیفین والی دوائیں شامل ہیں۔

  1. انسولین پر منحصر ذیابیطس والے افراد کو ٹیسٹ سے 1 گھنٹے قبل اپنی انسولین لینا اور ہلکا کھانا کھانا چاہیے۔

  1. ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں)جیسے ٹی شرٹ، ٹریک پینٹس، ایتھلیٹک جوتے، وغیرہ(۔

  1. اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ اپنے معالج سے دل کی کسی دواؤں کو روکنے کے بارے میں معلوم کرلیں )جیسے بیٹا بلاکرز مثلاً میٹروپرولول یا اٹینولول، نیز کیلشیم چینل بلاکرز مثلاً ڈیلٹیازیم یا ویراپامیل(۔

  1. انپے ٹیسٹ سے 48 گھنٹے قبل ایستادگی کی خرابی والی دوائیں نہ لیں (جیسے ویاگرا، سیالیس، لیویٹرا، وغیرہ)۔

مایوکارڈیل پرفیوژن امیجنگ 2 حصوں پر مشتمل ہے:

  1. آرام کی حالت میں مطالعہ میں لگ بھگ5-2 گھنٹوں کا وقت لگتا ہے اور اس میں ایک انجیکشن لگایا جاتا ہے پھر تصویر کشی کی جاتی ہے۔

  1. تناؤ سے متعلق مطالعہ میں لگ بھگ 2-5 گھنٹے لگتے ہیں اور اس میں تناؤ کا ٹیسٹ، انجیکشن اور تصویر کشی شامل ہوتی ہے۔

امراض قلب

ایکوکارڈیوگرافی: ٹرانسڈیوسر پر لگے جیلی سے جلد پر ٹھنڈک کا احساس ہوسکتا ہے، اور آپ کے سینے پر ٹرانسڈیوسر کا ہلکا دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔

ورزش کے دباؤ کا ٹیسٹ یا اسٹریس ایکوکارڈیوگرافی: ٹیسٹ سے 1 ہفتے قبل ایستادگی کی خرابی کی دوا بند کردیں۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ نرم تلوے والے جوتے اور آرام دہ لباس پہنیں۔

ہالٹر مانیٹرنگ یا لوپ/قلبی وقوعہ کی نگرانی:مہربانی کرکے اپنے سینے پر کوئی کریم/لوشن نہ لگائیں۔ ڈھیلا، آرام دہ لباس پہنیں۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ مہربانی کرکے نوٹ کریں: ریکارڈنگ کے دوران شاور/غسل کی اجازت نہیں ہے۔

بلڈ پریشر کی نگرانی:مہربانی کرکے مختصر یا ڈھیلے آستینوں والا بلاؤز/شرٹ پہنیں۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔

امراض قلب سے متعلق مشورہ

اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔