NEWS & INSIGHTS

نیوکلیئر میڈیسن

Jun 17 / 2021 |

صفراء کا اسکین: اپنے اپائنٹمنٹ سے قبل 4 گھنٹوں تک کچھ نہ کھائیں پیئیں۔ 

ہڈی کا اسکین: آپ کو ایک انجیکشن دیا جائے گا۔ انجیکشن کے بعد، آپ اپنے اگلے اپائنٹمٹ کے وقت تک آزاد ہوں گے۔ آپ کو 3-4 گلاس سیال پینے اور اسے خارج کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ آپ دوسرے اپائنٹمنٹ والے وقت پر تصویریں لینے کے لیے واپس آئیں گے۔ ابتدائی انجیکشن: 20 منٹ | بعد میں تصویریں لی جائیں گی: 2 گھنٹے

برین پرفیوزن امیجنگ: اپنے ٹیسٹ والے دن کے دوران کیفین یا الکحل نہ پیئیں۔ 

گیلیم اسکین: آپ کو گیلیم کا انجیکشن موصول ہوگا، جس میں تابکار مادے کی تھوڑی سی اور محفوظ مقدار ہوتی ہے۔ انجیکشن کے بعد، آپ اپنے اگلے اپائنٹمٹ کے وقت تک کے لیے، جو 6 سے 48 گھنٹے بعد ہوگا، جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔ واپسی پر، یہ پتہ لگانے کے لیے اسکینر کے ذریعہ تصویریں لی جائیں گی کہ آپ کے جسم میں ریڈیو ٹریسر کہاں پر جمع ہوا ہے۔ 

گردے کے اسکینز:

  • گردے کے فعل کا اسکین: اپنے اپائنٹمنٹ سے 1 گھنٹے قبل 2 کپ پانی پیئیں۔ اپنی بلڈ پریشر کی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ 
  • رینل کیپٹروپرِل اسکین: اپنے ٹیسٹ سے 1 گھنٹے قبل سے کچھ نہ کھائیں۔ مہربانی کرکے 4 گلاس سیال پیئیں (پانی/رس – اپنے ٹیسٹ سے 4 گھنٹے قبل سے ہر گھنٹے پر 1 گلاس)۔ آپ پیشاب کرسکتے ہیں۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔ بُکنگ کے وقت، مریضوں کو اے سی ای انہیبیٹرز، پیشاب آور، اور دیگر ہائپرٹینشن مخالف دواؤں کو روکنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔

تھائرائیڈ اپ ٹیک اور اسکین: تھائرائیڈ کی دوائیں (جیسے ایلٹروکسین، سینتھرائیڈ، تھائراکسین) یا آیوڈین والی غذائیں(جیسے کہ کیلپ یا بحری کائی) ٹیسٹ کے نتائج کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اگر آپ تھائرائیڈ کی کوئی دوا لے رہے ہیں تو مہربانی کرکے بُکنگ کے وقت سٹاف کو بتادیں۔ اپنے معالج سے تھائرائیڈ کی دواؤں یا تکملات کو روکنے کے بارے میں معلوم کرلیں (آپ کے ٹیسٹ سے 3 ہفتے قبل روک دیا جانا چاہیے)۔ اپنی سبھی موجودہ دواؤں کی ایک فہرست‎ ساتھ لائیں۔

تھائرائیڈ اپ ٹیک اور اسکین 2 دنوں تک کیا جاتا ہے:

  • دن 1: ایک کیپسول کھانے کے بعد پیمائش کی جاتی ہے (1گھنٹے تک)۔
  • دن 2: 24 گھنٹے اپ ٹیک کی پیمائش، اس کے بعد ایک انجیکشن اور پھر تصویر کشی (1گھنٹہ)۔